مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں صہیونی حکومت کی بربریت اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
لبنان کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شرکاء نے صہیونی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں امداد رسانی کا مطالبہ کیا۔
اردن کے دارالحکومت امان اور دیگر مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلی نکالی اور غزہ پر صہیونی جارحیت کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے فلسطینی پرچم ہاتھ میں اٹھارکھے تھے۔
مصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
عراقی عوام نے اردن کے ساتھ متصل سرحد طریبیل پر جمع ہوکر مظاہرہ کیا اور غزہ پر صہیونی حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ سرحد پر احتجاج جاری ہے۔
شام کے عوام نے بھی دمشق اور دیگر شہروں میں غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی اور فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی۔
الجزائر میں کئی شہروں میں وسیع عوامی مظاہرے ہوئے اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
مراکش اور یمن میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے فلسطینی عوام کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف ریلی نکالی اور اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔
یمنی مظاہرین نے قرارداد میں مطالبہ کیا ک امت مسلمہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور اس کو دشمن کے خلاف اسلحے کے طور پر استعمال کرے۔ استکبار کو ظلم سے روکنے کا واحد راستہ جہاد ہے۔
ڈنمارک میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر غزہ کے مظلومین کے خلاف صہیونی حکومت کے حملوں اور بربریت کی شدید مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ